اب سائنسدان اس کیڑے کے ذریعے آپ کے جسم کے اس حصے کی مرمت کیا کریں گے

اب سائنسدان اس کیڑے کے ذریعے آپ کے جسم کے اس حصے کی مرمت کیا کریں گے
اب سائنسدان اس کیڑے کے ذریعے آپ کے جسم کے اس حصے کی مرمت کیا کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک)کان کے پردے کو نقصان پہنچنے کی صورت میں سماعت کمزور ہو جاتی ہے اور عموماً اس مسئلے سے دو چار افراد کو آلہ سماعت استعمال کرنا پڑتا ہے، البتہ آسٹریلوی سائنسدانوں نے ریشم کے کیڑے کی مدد سے کان کے پردے کی مرمت کا طریقہ ڈھونڈ کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

رمضان میں پکوڑے، سموسے کھانے والے شوقین افراد کیلئے تشویشناک خبر، بیسن میں جانوروں کی کھانے والی ایسی چیز شامل کی جانے لگی کہ جان کر آپ افطاری کے وقت بیسن سے بنی کسی بھی چیز کو ہاتھ لگانے سے بھی گھبرائیں گے
چینی نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق میلبرن اور پرتھ کی دوسائنسی ٹیموں نے ریشم کے کیڑوں کی مدد سے کان کے پردے کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کرنے کے کامیاب تجربات مکمل کر لیے ہیں ۔ سائنسدانوں نے کنٹیکٹ لینز سے ملتا جلتا ایک باریک پردہ تیار کیا ہے جس پر ریشم کے کیڑوں سے حاصل کردہ ایک لیسدار مادہ لگا کر اسے کان کے اندر لگا دیا جاتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ریشم کے کیڑے سے حاصل ہونے والا مادہ جلد کے خلیات کی افزائش میں مدد دے کر کان کے پردے کوپہنچنے والے نقصان کی مرمت کر دیتا ہے۔ اس طرح کان کا پردہ پھر سے درست طور پر کام کرنے لگتا ہے۔ وقت کے ساتھ باریک مصنوعی پرت گھل جاتی ہے اور کان کے اندر قدرتی پردہ اپنی جگہ برقرار رہتا ہے ۔


برطانوی ادارے ویلکم ٹرسٹ کی جانب سے اس نئے طریقہ علاج پر مزید تحقیق کیلئے 29 لاکھ ڈالر (29کروڑ پاکستانی روپے) کی گرانٹ فراہم کر دی گئی ہے۔ سائنسدان پراُمید ہیں کہ جلد ہی یہ نیا طریقہ علاج عام مریضوں کو دستیاب ہو جائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -