’دوران سفر جہاز کو حادثہ ہو جائے تو محفوظ ترین سیٹ کونسی ہوتی ہے‘ پہلی مرتبہ ماہرین نے معمہ حل کر دیا

’دوران سفر جہاز کو حادثہ ہو جائے تو محفوظ ترین سیٹ کونسی ہوتی ہے‘ پہلی مرتبہ ...
’دوران سفر جہاز کو حادثہ ہو جائے تو محفوظ ترین سیٹ کونسی ہوتی ہے‘ پہلی مرتبہ ماہرین نے معمہ حل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) ہوائی سفر کا اپنا ہی ایک مزہ ہے اور ہر انسان اس سے لطف اندوز ہوتا ہے لیکن اگر جہاز میں دی گئی نشست اچھی نہ ہوتو پھر تمام سفر کا مزہ ہی ختم ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو کچھ ایسے مشورے دیتے ہیں جن پر عمل کرکے نہ صرف آپ کو اچھی سیٹ مل سکتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے آپ کے سفر کا مزہ بھی دوبالا ہوجائے گا۔

محفوظ ترین جگہ
ماہرین ہوابازی کا کہنا ہے کہ جہاز میں محفوظ ترین جگہ پچھلی نشستیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کریش کی صورت میں پچھلی نشست پر بیٹھے مسافروں کے زندہ بچ جانے کا امکان دیگر مسافروں کی نسبت 40فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
اگر آپ سونا چاہتے ہیں
معروف ویب سائٹ ”ٹریولر“ کا کہنا ہے کہ اگر آپ جہاز میں بھی سونے میں شور نہیں چاہتے تو آگے کی نشست ایک بہترین انتخاب ہے اور اگر آپکو شور میں بھی نیند آجاتی ہے تو انجن کے ساتھ والی کھڑکی سیٹ بھی کوئی بری چوائس نہیں۔
فضائی ناہمواری
ہوائی سفر میں سب سے بڑا مسئلہ فضائی ناہمواری ہے۔اگر آپ کو سفر کے دوران اس سے ڈر لگتا ہے تو کوشش کریں کہ جہاز کے درمیان میں سیٹ لی جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاز کے درمیان میں فضائی ناہمواری کاس اثر سب سے کم ہوتا ہے اور یہاں سب سے کم جھٹکے لگتے ہیں۔

دوران پرواز سگریٹ پینے والے مسافر کو عدالت نے سزا سنادی، کتنے عرصے کیلئے جیل میں ڈال دیا؟ جان کر آپ بھی جہاز میں یہ کام کرنے کا سوچیں گے بھی نہیں
بچوں کے ساتھ سفر
اگر آپ بچوں کے ساتھ سفر کررہے ہیں تو پچھلی نشستوں کو ترجیح دیں کہ یہاں سے ٹوائلٹ نزدیک ہونے کی وجہ سے آپ اور آپ کے بچوں کو زیادہ مشکلات نہیں ہوں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -