افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کے قریبی ساتھی پشاور میں قتل

افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کے قریبی ساتھی پشاور میں قتل
افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کے قریبی ساتھی پشاور میں قتل

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان کے سابق جنگجو رہنما گلبدین حکمت یار کے قریبی ساتھی حاجی نقب اللہ کو پشاور کے علاقے پشتہ خوارا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیشتہ خوارا تھانے کے ایس ایچ او ناصر خان نے حاجی نقیب اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انھوں نے تاج آباد کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے نقیب اللہ کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ظاہری طور پر ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے۔بعد ازاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت کو پیشتہ خوارا کے مقامی قبرستان میں دفن کردیا گیا۔وہ ماضی میں افغانستان کی عسکری تنظیم حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے سیاسی مشیر رہ چکے ہیں۔

مزید :

پشاور -