’یہ ایک کام کرنے والوں کا دماغ خود ہی اپنے آپ کو کھانے لگ جاتا ہے کیونکہ۔۔۔‘ وہ ایک عادت جو بہت سے پاکستانیوں میں پائی جاتی ہے، سائنسدانوں نے اس کا سب سے خوفناک نقصان بتادیا

’یہ ایک کام کرنے والوں کا دماغ خود ہی اپنے آپ کو کھانے لگ جاتا ہے کیونکہ۔۔۔‘ ...
’یہ ایک کام کرنے والوں کا دماغ خود ہی اپنے آپ کو کھانے لگ جاتا ہے کیونکہ۔۔۔‘ وہ ایک عادت جو بہت سے پاکستانیوں میں پائی جاتی ہے، سائنسدانوں نے اس کا سب سے خوفناک نقصان بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(نیوزڈیسک) اگر آپ کی نیند پوری نہیں ہورہی یا آپ کم سوتے ہیں تو آپ کے لئے ایک تشویشناک خبر یہ ہے کہ اس کی وجہ سے آپ کا دماغ اپنے آپ کو کھارہا ہے۔حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے دماغ اپنے آپ کو چاٹنے لگتا ہے۔ چوہوںپر کئے گئے تجربات میں یہ بات سامنے آئی کہ جب چوہوں کی نیند پوری نہ ہوئی تو ان کے دماغ میں خلیوں کی کمی ہونے لگی۔اٹلی کی مارچی پولی ٹیک یونیورسٹی کی تحقیق کار میشائل بیلیسی کا پہلی بار اس بات کا واضح ثبوت ملا ہے کہ نیند میں کمی کی وجہ سے دماغ کے خلیوں کو دیگر خلیے چاٹنے لگتے ہیں۔اس کاکہنا ہے کہ ان خلیوں کو توجہ اور آرام کی انتہائی ضرورت ہوتی ہے جو کہ انہیں نیند کی صورت میں ملتی ہے اور اگر انہیں نیند نہ دی جائے تو پھر مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ”یہ مسئلہ آگے چل کر الزائمر کی بیماری کا باعث بھی بنتا ہے جس میں انسان کی یاداشت انتہائی کمزور ہوجاتی ہے۔“اس کاکہناہے کہ اگرآ پ چاہتے ہیں کہ آپ کا دماغ صحیح طرح کام کرے تو پھر اسے بھرپور نینددیں۔
یہ تحقیق ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ نیندمیں کمی کی وجہ سے انسان دل کی بیماریوں کا شکار ہوتا ہے۔اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ رات کو چھ گھنٹے سے کم کی نیند لیتے ہیں ان میں دل کی بیماریوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -