پاک بھارت کرکٹ سیریز کی تما م امیدیں دم توڑ گئیں، بھارت نے بورڈ عہدیداروں کو پی سی بی حکام سے ملاقات سے روک دیا

پاک بھارت کرکٹ سیریز کی تما م امیدیں دم توڑ گئیں، بھارت نے بورڈ عہدیداروں کو ...
پاک بھارت کرکٹ سیریز کی تما م امیدیں دم توڑ گئیں، بھارت نے بورڈ عہدیداروں کو پی سی بی حکام سے ملاقات سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی)پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں ہیں کیونکہ بھارت نے بورڈ عہدیداروں کوپی سی بی حکام سے ملاقات کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کے قریبی ساتھی پشاور میں قتل

بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی حکام سے ملاقات پر بھارتی وزیرکھیل اپنے بورڈ پر برہم ہیں،وجے گوئیل کا کہنا تھا کہ بھارت کو پی سی بی کام سے ملاقات کی ضرورت نہیں،جب کہہ دیا پاکستان سے سیریز نہیں ہو سکتی تو ملاقات کیوں کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز باہمی کر کٹ سیریز کیلئے دونوں بورڈز کے حکام کے درمیان دبئی میں مذاکرات ہوئے جو بے نتیجہ ختم ہوگئے تھے جبکہ دونوں پی سی بی اوربی سی سی آئی حکام کے درمیان مذاکرات دبئی میں خوشگوار ماحول میں ہوئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان 8سالوں میں 6سیریز کا معاہدہ ہوا تھا جس میں 4کی میزبانی پاکستان اور2 کی بھارت نے کرنا تھی۔

مزید :

کھیل -