ماضی میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا،ترقی کے مخالف عناصرعوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبے دیکھ کر پریشان ہیں:شہبازشریف

ماضی میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا،ترقی کے مخالف عناصرعوام کی ...
ماضی میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا،ترقی کے مخالف عناصرعوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبے دیکھ کر پریشان ہیں:شہبازشریف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے شفاف اور تیز رفتار منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں،موجودہ حکومت نے شفافیت کی تاریخ رقم کرکے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں،ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی۔

لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبے دیکھ کر پریشان ہیں، کیونکہ آج قومی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں پر صرف کی جا رہی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان رکاوٹوں کے باوجود جس تیزی سے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں اس کی کوئی دوسری مثال موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف شفافیت ، محنت ، دیانت ، امانت اور خدمت کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف افراتفری، لوٹ مار اور دشنام طرازی کی منفی سیاست ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ 

مزید :

لاہور -