پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے تمام رمضان بازارواں کی چیکنگ ،3من ناقص پھل ، سبزیاں تلف، متعدد کو وارننگ نوٹس جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے تمام رمضان ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے تمام رمضان بازارواں کی چیکنگ ،3من ناقص پھل ، سبزیاں تلف، متعدد کو وارننگ نوٹس جاری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے تمام رمضان بازارواں کی چیکنگ اور کریک ڈاؤن کے  دوران مجموعی طور پر 3 من ناقص پھل اور سبزیاں تلف کرتے ہوئے رمضان بازار کے متعدد دوکانداروں کو وارننگ جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب نور الامین مینگل نے غلہ منڈی شیخوپورہ رمضان بازار میں موجود زائد المعیاد بوتلیں برآمد کر کے موقع پر تلف کروا دیں اور دوکاندار کا سٹال بند کر دیا گیا،  بازار میں موجود ناقص اور مضر صحت پھل تلف کر دیے گئےجبکہ  بادامی باغ سستا رمضان بازار میں ناقص کیلے، 50 کلو گلے سڑے ٹماٹر اور آلو تلف کر دیے گئے۔ دہلی گیٹ رمضان بازار میں 20 کلو غیر معیاری پھل اور سبزیاں تلف کی گیئں۔لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے تمام رمضان بازارواں کی بھی چیکنگ کی گئی اور پھل، سبزیوں، آٹا اور دالوں کے معیار، مشروبات کی کوالٹی، تاریخ اجرا اور تنسیخ چیک کی گئی، تمام ناقص اشیاء موقع پر تلفکر دی  گئیں۔ بھی سٹال پر ناقص اشیاء خوردونوش کی موجودگی پر سٹال بند کر دیا جائے گا۔ D.1پلازہ میں ایمان فوڈز کو ناقص اور گلے سڑے پھلوں کے استعمال ،فریزر کی ناقص صفائی اور اشیاء خوردونوش کوبے ترتیب رکھنے،ملازمین کا میڈیکل سرٹیفیکٹ اور فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی پر سیل کر دیا گیااورتقریباََ 35 کلو خراب پھلوں کو موقع پرضائع کر دیا گیا۔گوال منڈی میں نیو پاک سوئٹس ،با لا پہلوان تکہ شاپ اورفریش جوس کارنر پر چھاپے کے دوران مضر صحت کھلے رنگوں کے استعمال پروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی اور واش روم کے موجود ہونے،ناقص جسمانی صفائی ،کھلی نالیاں اور کوڑا دان ہونے پر 22 ،9،6 ہزار تک کے جرمانے عائد کئے گئے۔برکت مارکیٹ میں آپشن ریسٹورنٹ میں مزوروں کی جسمانی اور احاطے کی ناقص صفائی،گندے اور زنگ آلودہ فریزر میں اشیاء خوردونوش کو بے ترتیب محفوظ کرنے پر 25 ہزار جرمانہ عائدکیا گیا ۔علی رضا آبادمیں باباجی نان شاپ اینڈ ہوٹل کو5 ہزار جرمانہ ،برکت مارکیٹ میں سپائسی جنکشن کو 3 ہزار جرمانہ جبکہ برکت مارکیٹ میں الخیر کھڈا روسٹ،پیزا جنکشن ،فلیم گیرل اینڈ بار،شاہ مقیم مارکیٹ میں واقع غریب نواز ہوٹل گوال منڈی میں واقع سرداراے ون ناشتہ،فریش جوس کارنر،ڈاکٹر باربی کیو،ملک کڑاہی تکہ شاپ اور متعدد فوڈ پوائنٹس ،کرکٹ سٹیڈیم میں واقع سستا رمضان بازار میں موجودپولٹری سٹال ، بیف سٹال ،مٹن سٹال ،فروٹ اینڈ ویجیٹبل،آٹا سٹالز کو بہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔

مزید :

لاہور -