فرود س عاشق اعوان پی ٹی آئی میں شامل ،عمران خان اور جہانگیرترین سے ملاقات کی تصویر میں منظر عام پر

فرود س عاشق اعوان پی ٹی آئی میں شامل ،عمران خان اور جہانگیرترین سے ملاقات کی ...
فرود س عاشق اعوان پی ٹی آئی میں شامل ،عمران خان اور جہانگیرترین سے ملاقات کی تصویر میں منظر عام پر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا گیاہے تاہم عمران خان سے ملاقات کی ان کی تصویر بھی منظر عام پر آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین عمران خان آج کل نتھیا گلی میں چھٹیاں منا رہے ہیں اور چھٹیوں کے دوران ہی آج فردوس عاشق اعوان نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں رہنما جہانگیر ترین نے بھی شرکت کی ۔فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شرکت کا اعلان کیا ۔

فردوس عاشق اعوان کا شمار پیپلزپارٹی کے اہم رہنماوں میں کیا جاتا تھا، وہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں جب کہ سابق دور حکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔فردوس عاشق اعوان پیپلزپارٹی کی ان خواتین ارکان قومی اسمبلی میں سے تھیں جو براہِ راست منتخب ہوکر ایوان میں پہنچیں جب کہ انہیں آصف زرداری کے انتہائی قریب سمجھا جاتا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر ان کے پارٹی قیادت سے شدید اختلافات چل رہے تھے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے نتھیاگلی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کی قیادت اور پارٹی منشور پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ وہ بطور کارکن پارٹی کی خدمت کریں گی اور نئے پاکستان کی مہم میں اپنا اہم کردار بھی ادا کریں گی۔چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی میں شمولیت پر فردوس عاشق اعوان کو مبارکباد دی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -