کرنل(ر) حبیب سے متعلق معلومات پر معاونت کے لئے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

کرنل(ر) حبیب سے متعلق معلومات پر معاونت کے لئے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے: ...
کرنل(ر) حبیب سے متعلق معلومات پر معاونت کے لئے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریانے کہا ہے کہ کرنل(ر) حبیب کے حوالے سے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے، پاکستان نے بھارت سے کرنل(ر) حبیب سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنے پر معاونت مانگی گئی ہے۔

جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے صاحبزادے کواڑھائی گھنٹے انتظار کرایا، 4گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، حسین نواز سے مزید تفصیلات طلب: نجی ٹی وی کا دعویٰ

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرنل(ر) حبیب کی بازیابی کے لئے حکومت پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اس حوالے سے بھارتی حکومت سے رابطہ کرکے معاونت بھی مانگی گئی ہے، انہوں نے کشمیریوں کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے، بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز تسلط اور دہشت گردی کے خلاف تحریک شروع ہو چکی ہے، بھارت اس تحریک کو ریاستی جبر کے ذریعے دبا نہیں سکتا، ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے، کشمیری طلبہ اور طالبات کی جدوجہد نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -