مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہوگا:اعزاز چوہدری

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہوگا:اعزاز چوہدری
مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہوگا:اعزاز چوہدری

  

ہیوسٹن (صباح نیوز)امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزازچوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو انسانی بنیادوں پر عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہوگا۔

کرنل(ر) حبیب سے متعلق معلومات پر معاونت کے لئے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قونصلیٹ جنرل ہیوسٹن کے زیراہتمام تقریب میں فرینڈزآف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے وفد کے ساتھ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے امریکا میں تنظیم کی سرگرمیوں سے انہیں آگاہ کیا۔فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے اعزاز چوہدری کو شیلڈ پیش کی جبکہ حائقہ خان نے انہیں گلدستہ پیش کیا جبکہ قونصل جنرل ہیوسٹن عائشہ فاروقی،زبیدہ حبیب،ناصر حبیب، عشرت حسین، سردار طاہر، ملک عابد، ڈاکٹر ریاض حیدر اور عابد بیگ بھی موجود تھے۔اس موقع پر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کشمیر کے حوالے سے کام کیا ہے اور مسئلے کے پس منظر میں عالمی سطح پر درپیش مسائل سے پوری طرح باخبر ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر توجہ دینے کے ساتھ مسئلہ کشمیر انسانی بنیادوں پر اجاگر کرتے رہیں گے۔

مزید :

قومی -