سری لنکا میں سیلابی صورت حال، پاک بحریہ کا پی ایس ذوالفقار ریلیف سرگرمیوں شرکت کے لئے کولمبو پہنچ گیا: ترجمان پاک بحریہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سری لنکا میں سیلابی صورت حال کے باعث امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے پاک بحریہ کا بحری جہاز پی این ایس ذوالفقار سری لنکا پہنچ گیا ہے۔ بحری جہاز میں خوراک، راشن اور ادویات کے علاوہ میڈیکل ٹیمیں بھی موجود ہیں۔
کرنل(ر) حبیب سے متعلق معلومات پر معاونت کے لئے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سری لنکا میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر ریلیف آپریشنز میں حصہ لینے کے لئے پی این ایس ذوالفقار بحری جہاز سری لنکا پہنچ گیا ہے۔پاک بحریہ کے جہاز کے ذریعے متاثرین میں خوراک اور راشن تقسیم کیا گیا جبکہ پاک بحریہ کے جہاز پر میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ، پاک بحریہ کا جہاز سری لنکا میں سیلاب سے متاثر ہ افراد کے لئے ریسیکیو آپریشن بھی سرانجام دے گا۔
روزے کی حالت میں 6گھنٹے تک سوالات کے جواب دئیے، کسی کا رویہ ٹھیک نہیں ہوگا تو وہ امید نہ رکھیں کہ عدالت نہیں جاﺅں گا: حسین نواز
واضح رہے کہ سری لنکا میں سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث200سے زائد افراد ہلاک جبکہ5لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، سری لنکن حکومت نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کرتے ہوئے پوری دنیا سے امداد طلب کی ہے۔