حکمرانوں کے بجٹ نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی، مزدور کو لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں دیا گیا:پرویز الٰہی

حکمرانوں کے بجٹ نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی، مزدور کو لالی پاپ کے ...
حکمرانوں کے بجٹ نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی، مزدور کو لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں دیا گیا:پرویز الٰہی

  

اوکاڑہ (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ حکمرانوں کے بجٹ نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے جبکہ مزدور کو لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔

بجٹ منظور ہونے سے پہلے ہی سگریٹ مہنگے، نوٹیفکیشن جاری

تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کاوفددسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سے نواز شریف نے قادر آباد کول پاورپلانٹ کا افتتاح کیا ہے اُس وقت سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ انتہاہ پر پہنچ گی ہے کوئی شیڈول نہیں جب دل کر تا ہے بجلی بند کر دی جا تی ہے جس سے عوام کا کاروبا ر متاثر ہو تا ہے یہ کرپٹ ما فیا کو صرف صرف اپنی کرپشن بچانے کی پڑی ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو تنخواہ صرف جھوٹ بولنے کی ملتی ہے حکومت نے ان کو صرف جھوٹ بولنے کے لیے رکھا ہوا ہے جبکہ حسین نواز کا جے آئی ٹی میں جواب مسترد ہونے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ جھوٹ کبھی سچ نہیں بن سکتا۔

مزید :

قومی -