نیب لاہور نے نجی بینک کے52ملین کے ڈیفالٹر 2ملزمان کو گرفتار کرلیا

نیب لاہور نے نجی بینک کے52ملین کے ڈیفالٹر 2ملزمان کو گرفتار کرلیا
نیب لاہور نے نجی بینک کے52ملین کے ڈیفالٹر 2ملزمان کو گرفتار کرلیا

  

لاہور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے نجی بینک کے ڈیفالٹر 2ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا ۔

حکمرانوں کے بجٹ نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی، مزدور کو لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں دیا گیا:پرویز الٰہی

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان ملک ندیم اور عابد ملک نجی بینک کے 52 ملین کے ڈیفالٹر اور ایم ایس عمیر سٹیل انڈسٹریز کے مالکان ہیں ۔ملزمان کے خلاف گورنر سٹیٹ بینک نے نادہندگی کی درخواست نیب لاہور کوارسال کی جبکہ نیب کے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے پر ملزمان انکوائری کے لئے پیش نہ ہوئے جس پر گزشتہ روز دونوں ملزمان کو جوہر ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ۔نیب لاہورنے ملزمان کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔

مزید :

لاہور -