’میں اپنے شوہر کو ٹی وی پر یہ کام کرتے ہوئے دیکھ کر رونے لگ پڑی تھی‘ وسیم اکرم کی اہلیہ نے بڑا انکشاف کردیا، سابق کرکٹر ایسا کیا کر رہے تھے؟ جان کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے

’میں اپنے شوہر کو ٹی وی پر یہ کام کرتے ہوئے دیکھ کر رونے لگ پڑی تھی‘ وسیم ...
’میں اپنے شوہر کو ٹی وی پر یہ کام کرتے ہوئے دیکھ کر رونے لگ پڑی تھی‘ وسیم اکرم کی اہلیہ نے بڑا انکشاف کردیا، سابق کرکٹر ایسا کیا کر رہے تھے؟ جان کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان کے شوہر نے ایک فیملی کو عمرے کے ٹکٹ دیے تو وہ رونے لگے اور یہ منظر دیکھ کر ان کی اپنی آنکھیں بھی بھیگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان پورے خشوع و خضوع اور اہتمام کے ساتھ روزے رکھنے میں مصروف ہیں لیکن پاکستان میں روزہ داروں کی اکثریت ٹی وی چینلز پر چلنے والے گیم شوز کے پاسز حاصل کرنے کیلئے فکر مند نظر آتی ہے جبکہ گیم شوز کے ہوسٹ بھی ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے مختلف قسم کے حربے آزماتے نظر آتے ہیں۔ ایسا ہی ایک حربہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم نے بھی آزمایا اور اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ” ہمارے شو کے دوران آپ اپنی پسند کے کسی منظر کو کیپچر کریں اور یہاں بھیج دیںاور حاصل کریں موقع شو پر آنے کا “۔

وسیم اکرم کے یہ ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ اپنے پسندیدہ لمحات شیئر کرنے والے مداحوں کی لائنیں لگ گئیں ، تاہم وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم سب پر بازی لے گئیں۔ شنیرا اکرم نے اپنے شوہر کے پروگرام کا ایک سین کیپچر کیا ”جس میں وسیم اکرم ایک فیملی کو عمرے کا ٹکٹ دے رہے ہوتے ہیں “ اور ان کے ٹویٹ کے جواب میں بھیج دیا اور لکھا ” جب آپ نے اس خاتون اور اس کے خاندان کو عمرے کے ٹکٹ دیے ، اس خاتون نے رونا شروع کردیا اور یہ دیکھ کر مجھے بھی رونا آگیا، یہی میرے لیے پروگرام کا سب سے پسندیدہ لمحہ تھا“۔

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم اور شعیب اختر نجی ٹی وی پر گیم شو کر رہے ہیں جس میں دیگر چینلزپر ہونے والے شوز کی طرح شرکا کو خوب انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

مزید :

کھیل -