یوکرائن میں’’ زمین پھٹ گئی ‘‘ہولناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ،دھماکہ کیسے ہوا اور ذمہ دار کون ؟ایسی تفصیلات سامنے آ گیں کہ جان کر ہی پسینے چھوٹ جائیں

یوکرائن میں’’ زمین پھٹ گئی ‘‘ہولناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ...
یوکرائن میں’’ زمین پھٹ گئی ‘‘ہولناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ،دھماکہ کیسے ہوا اور ذمہ دار کون ؟ایسی تفصیلات سامنے آ گیں کہ جان کر ہی پسینے چھوٹ جائیں

  

کیف(ڈیلی پاکستان آن لائن )’’زمین پھٹ گئی ‘‘ کا محاورہ تو آپ نے اکثر سنا ہو گا لیکن زمین پھٹتی کم لوگوں نے ہی دیکھی ہو گی ،لیکن 1991ء تک سوویت یونین کا حصہ رہنے اور اب یورپی ملک کہلانے والے یوکرائن میں ایک ایسا حقیقی واقعہ پیش آیا ہے جسے کیمرے کی آنکھ نے قید کر کے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو حیران کر دیا ہے ،یوکرائن کے دار الخلافہ ’’کیف ‘‘ میں زندگی رواں دواں تھی اور سب کچھ اپنے معمول پر چل رہا تھا کہ اچانک مین شاہراہ پر واقع سڑک نے کانپنا شروع کر دیا اور پھر فوری ایک خوفناک دھماکے سے زمین پھٹ گئی جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ،یہ دھماکہ اور زمین پھٹنے کا واقعہ تخریب کاری یا دہشت گردی نہیں بلکہ سڑک کے نیچے بچھی ہوئی پانی کی مین لائن کے پھٹنے سے ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق یوکرائن کے دار الخلافہ ’’کیف ‘‘ میں سب کچھ اپنے معمول کے مطابق تھا ،لوگ اپنے کام کاج کے سلسلہ میں پیدل اور گاڑیوں پر اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک سڑک کے نیچے بھچنے والی پائپ لائن میں پانی کا دباؤ اتنا بڑھ گیا کہ پہلے تو زمین نے کانپنا شروع کیا اور پھر ایک انتہائی زور دار دھماکے سے زمین پھٹ گئی اور اندر سے گارے اور مٹی کا ’’لاوا ‘‘ اتنی شدت سے باہر نکلا کہ قریبی عمارتوں کی ساتویں منزل تک شیشے ٹوٹ گئے جبکہ گارااور مٹی بلند ترین گھروں اور آدھا کلومیٹر تک دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گیا ۔زمین پھٹنے سے ہونے والے اس دھماکے سے کئی گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ ارد گرد اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور سڑک بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جبکہ قریبی سڑکیں پانی کی پائپ لائن ٹوٹنے سے سیلاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔مزے کی بات یہ ہے کہ ’’زمین پھٹنے‘‘ کا یہ خوفناک منظر قریب ہی نصب ’’سی سی ٹی وی کیمرے ‘‘ میں قید ہو گیا ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے سڑک کانپنا شروع ہوتی ہے اور پھر چند ہی سیکنڈ بعد ایک خوفناک دھماکے سے زمین پھٹ جاتی ہے اور قریبی گلیاں سیلاب کا منظر پیش کرتی نظر آتی ہیں ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک عورت اپنے گھر سے باہر جھانکنے بھی آتی ہے، لیکن وہ سمجھ نہیں پاتی کہ آخر ہوا کیا ہے؟ایک اور کیمرے کی فوٹیج میں سڑک پر کیچڑ کا سیلاب دکھائی دے رہا ہے۔اس زمین پھٹنے کے بعد پورے علاقے میں صرف کیچڑ اور مٹی کا ہی منظر تھا،اس پورے واقعے کی ویڈیو کو وہاں کے ایک صحافی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے،اگرچہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -