جنرل (ر) راحیل شریف وطن واپس نہیں آرہے،پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں:طاہرمحموداشرفی

جنرل (ر) راحیل شریف وطن واپس نہیں آرہے،پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان ...
جنرل (ر) راحیل شریف وطن واپس نہیں آرہے،پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں:طاہرمحموداشرفی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان علماکونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد کے سربراہ علامہ حافظ  طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر)راحیل شریف وطن واپس نہیں آرہے، پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں ، ایک مخصوص طبقہ سعودی عرب اور عالمی اسلامی عسکری اتحاد کے خلاف مہم چلا رہا ہے ،عالمی اسلامی عسکری اتحاد کا ہدف دہشت گردی اور انتہاء پسندی ہے ، ایران نہیں ۔

’میں اپنے شوہر کو ٹی وی پر یہ کام کرتے ہوئے دیکھ کر رونے لگ پڑی تھی‘ وسیم اکرم کی اہلیہ نے بڑا انکشاف کردیا، سابق کرکٹر ایسا کیا کر رہے تھے؟ جان کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے

تفصیلات کے مطابق پاکستان علماکونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کا مولانا عبد الحمید صابری کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان المبارک مسلم امہ کے اتحاد اور وحدت کا مہینہ ہے اوریہ مہینہ تمام تر امتیازات ختم کر کے انسانیت اور محبت کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج انسانیت کو ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا اور  مسلم امہ کو قرآن و سنت کے مطابق ظالموں اور ظلم کے خاتمے کیلئے آواز بلند کرنی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض میں 56 مسلم حکمرانوں نے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جو عزم کیا ہے وہ قابل قدر ہے لیکن افسوس کہ بعض عناصر ریاض کانفرنس کو فرقہ ورایت کا رنگ دینا چاہ رہے ہیں جو قابل افسوس ہے جبکہ ریاض کانفرنس کا عالمی اسلامی عسکری اتحاد سے کوئی تعلق نہ تھا اور نہ ہی جنرل راحیل شریف سعودی عرب سے واپس آ رہے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -