اقوام متحدہ کشمیریوں کا قتل عام رکوانے میں ناکام،کشمیری مجاہدین کو جعلی پولیس مقابلوں میں شہید کیا جارہاہے:سینیٹر ساجد میر

اقوام متحدہ کشمیریوں کا قتل عام رکوانے میں ناکام،کشمیری مجاہدین کو جعلی ...
اقوام متحدہ کشمیریوں کا قتل عام رکوانے میں ناکام،کشمیری مجاہدین کو جعلی پولیس مقابلوں میں شہید کیا جارہاہے:سینیٹر ساجد میر

  

ؒلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کا قتل عام رکوانے میں ناکام رہا ہے، بھارتی ظلم اپنی انتہا کو پہنچ چکا،عالمی برادری آنکھیں کھولے، کشمیری مجاہدین کو جعلی پولیس مقابلوں میں شہید کیا جارہاہے، ماورائے عدالت قتل بند نہ ہوا تو کشمیر میں بڑا نسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر  ساجد میر کاکہنا تھا کہ کشمیریوں کو آزادی کے لیے جدوجہد کا حق اقوام متحدہ کے چارٹر میں دیا گیا ، بھارت اس جدوجہد کو دہشت گردی قراردے کر جھوٹا پراپیگنڈہ کررہا ہے، بھارت نے مذاکرات کے دروازے بند کرکے علاقائی اور عالمی امن وسلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ، بدقسمتی سے ان حالات میں اقوام متحدہ نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، پاکستان بھارت کے ننگے جارحانہ عزائم کی زد میں ہے، جس کی نشاندہی کلبھوشن اور احسان اللہ احسان کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت اور کشمیریوں کا صبر اور جدوجہد انتہا تک پہنچ چکے ہیں، پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا، اخلاقی،سیاسی اور دینی تقاضوں کے تحت کشمیریوں کا ساتھ دینا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے،بھارتی بربریت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی، کشمیر میں بہت جلد آزادی کا سور ج طلوع ہو گا۔

مزید :

لاہور -