بغداد میں 2بم دھماکے26افراد ہلاک ،80زخمی

بغداد میں 2بم دھماکے26افراد ہلاک ،80زخمی
بغداد میں 2بم دھماکے26افراد ہلاک ،80زخمی

  

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عراقی دارلحکومت بغداد میں ہونے والے ایک خود کش اور ایک کار بم دھماکے میں 26افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ80سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے ،ضرورت ہوتو آرٹیکل 245کا استعمال کیاجائے، اذیت ناک لوڈشیڈنگ کے خلاف جمعہ کو یوم سیاہ منائیں گے: حافظ نعیم الرحمان

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔پہلا دھماکہ کرادہ کے علاقے میں ایک معروف آئس کریم پارلر میں ہوا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔یہاں ایک خود کش حملہ آور نے حملہ کیا جس میں 60افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ جب کہ بغداد کے الشہدا نامی پل کے قریب کار بم دھماکے میں میں11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس واقعے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ دونوں بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -