مدارس ہائی کورٹ نے مودی سرکار کی ذبیحہ پابندی کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا

مدارس ہائی کورٹ نے مودی سرکار کی ذبیحہ پابندی کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا
مدارس ہائی کورٹ نے مودی سرکار کی ذبیحہ پابندی کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا

  

مدارس (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شہر مدراس کی ہائی کورٹ نے مودی سرکار کی ذبیحہ پابندی کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق مدراس ہائی کورٹ نے ذبیحہ پابندی کے حکومتی فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مودی سرکار کے فیصلے پر عمل درآمد چار ہفتوں کے لئے روک دیا ہے ،ہائیکورٹ نے اس دوران مودی حکومت اور ریاستی سرکار  سے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار نے گذشتہ  ہفتےکھلے بازاروں میں   قبل ذبیحہ کے لیے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی تھی اور گائے، بیل، بھینسوں اور اونٹوں کی خریدو فروخت صرف زرعی مقاصد تک محدود کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -