بھارت کی معروف کاروباری شخصیت نے پربھاس کیلئے اپنی پوتی کا رشتہ بھیج دیا

بھارت کی معروف کاروباری شخصیت نے پربھاس کیلئے اپنی پوتی کا رشتہ بھیج دیا
بھارت کی معروف کاروباری شخصیت نے پربھاس کیلئے اپنی پوتی کا رشتہ بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی سب سے بڑی فلم ’باہو بلی ‘ کے ہیرو پربھاس اور ہیروئن انوشکا شیٹھی کی شادی کی افواہیں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں جس کی تردید خود اداکارہ نے کر دی تھی تاہم اب یہ خبر سامنے آ گئی ہے کہ پربھاس کسی اور لڑکی سے شادی کرنے جار رہے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ راسی سیمنٹ کے چیئرمین بھوپتی راجو نے اپنی پوتی کی شادی کے لئے پربھاس کی فیملی سے بات چیت کی ہے اگرچہ اس بارے میں ابھی پربھاس کی فیملی کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ پربھاس فی الحال امریکہ گئے ہیں اور جلد ہی وہاں سے لوٹیں گے۔
اس سے پہلے پربھاس اور انوشکا کے افیئر اور دونوں کی شادی کو لے کر بھی کافی خبریں آئیں۔انوشکا دو سال پہلے شادی کرنے والی تھیں، لیکن پربھاس نے فلم 'دبنگ' کی شوٹنگ کے چلتے ان کی شادی کو رکوا دیا تھا. یہاں تک کہ انہوں نے اپنی شادی بھی 5 سال تک کے لئے ٹال دیا تھا۔

مزید :

تفریح -