پاناما کے سابق آمر مینوئل نوریگا 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پاناما کے سابق آمر مینوئل نوریگا 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
پاناما کے سابق آمر مینوئل نوریگا 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاناما کے سابق آمر مینوئل انٹونیو نوریگا 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ، نوریگا کافی عرصے سے بیمار تھے اور چند ماہ قبل انکا آپریشن بھی ہوا تھا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مینوئل نوریگا کا منگل کی صبح انتقال ہوگیا،مارچ میں نوریگا کا دماغ میں ایک رسولی کا آپریشن ہوا تھا، اس کے علاوہ بھی وہ کئی دیگر بیماریوں میں تھے، انہوں نے 1983 سے لے کر 1989 تک پاناما پر حکومت کی تھی، وہ کئی طرح کے مبینہ انسانیت سوز جرائم کے الزامات کے تحت سزا کاٹ رہے تھے تاہم جنوری میں طبی بنیادوں پر ان کی سزا کم کر کے انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔یا د رہے کہ دسمبر 1989 میں امریکی فوج نے کارروائی کرکے انھیں اقتدار سے محروم کردیا تھاجس کے بعد انھوں نے پنامہ سٹی میں موجود ویٹی کن کے سفارتخانے میں پناہ لے لی تھی،جہاں سے امریکی فوج نے انھیں حراست میں لیکر امریکا منتقل کردیا تھا ۔

مزید :

بین الاقوامی -