وطن عزیز کی آزادی کے لئے تاریخی قربانیاں دی گئیں، محب وطن بنگالیوں کے مسائل حل کئے جائیں:محمد زبیر

وطن عزیز کی آزادی کے لئے تاریخی قربانیاں دی گئیں، محب وطن بنگالیوں کے مسائل ...
وطن عزیز کی آزادی کے لئے تاریخی قربانیاں دی گئیں، محب وطن بنگالیوں کے مسائل حل کئے جائیں:محمد زبیر

  

کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی آزادی حاصل کرنے کیلئے تاریخی قربانیاں دی گئی ہیں ، جس میں ہر ایک نے بڑ چڑھ کر حصہ لیا ، 1971 کے بعد محب وطن بنگالیوں نے علیحدگی کو پسند نہ کرتے ہوئے پاکستان میں رہنے کو فوقیت دی ،آج ملک کی تعمیر و ترقی میں بنگالی بھائی بھی حصہ لے رہے ہیں ، ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں۔

مدارس ہائی کورٹ نے مودی سرکار کی ذبیحہ پابندی کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر سے بنگالی برادری کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل بیان کئے،جبکہ گورنر سندھ نے وفد کومسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل اور مسائل کے انبار کے باعث علاقائی ترقی متاثر رہی لیکن آج موجود ہ دور میں کم ترقیاتی والے علاقوں میں ترقیاتی عمل تیز کردیا ہے تاکہ دیگر علاقوں کے مساوی ترقی یقینی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت وفاق ہی نہیں تمام صوبوں کی یکساں ترقی کے وڑن پر کوشاں ہے جبکہ صوبہ میں آباد بنگالی بھائیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انھیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید :

کراچی -