سنٹرل افریقن ریپبلک میں جنگجو گروپوں کے حملے ، سینکڑوں افراد ہلاک ، 88 ہزار سے زائد بے گھر

سنٹرل افریقن ریپبلک میں جنگجو گروپوں کے حملے ، سینکڑوں افراد ہلاک ، 88 ہزار سے ...
سنٹرل افریقن ریپبلک میں جنگجو گروپوں کے حملے ، سینکڑوں افراد ہلاک ، 88 ہزار سے زائد بے گھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگوئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وسطی افریقہ میں واقع ملک ” سنٹرل افریقن ریپبلک“ میں رواں ماہ کے دوران جنگجو گروپوں کے حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ 88 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔
مہاجرین کے عالمی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ہیومن رائٹس کونسل (یو این ایچ آر سی) کے مطابق سنٹرل افریقن ریپبلک میں باغیوں کے حملوں کے باعث رواں ماہ 88 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 20 ہزار شہریوں نے ہمسایہ ملک کانگو میں پناہ لی ہے جبکہ 68 ہزار لوگ اپنے ہی ملک میں در بدر ہو چکے ہیں۔

یوکرائن میں’’ زمین پھٹ گئی ‘‘ہولناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ،دھماکہ کیسے ہوا اور ذمہ دار کون ؟ایسی تفصیلات سامنے آ گیں کہ جان کر ہی پسینے چھوٹ جائیں
مہاجرین کے عالمی ادارے نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ سنٹرل افریقن ریپبلک میں بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے 209 اعشاریہ 2 ملین ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ ادارے کے پاس ان فنڈز کا صرف 6 فیصد موجود ہے۔
گزشتہ ہفتوں کے دوران جنگجوﺅں کے حملوں کے نتیجے میں بریا، بنگاسو اور باسے کوٹو کے علاقوں کے لوگوں کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے ہیں۔ صرف بریا میں 41 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ان حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بے گھر افراد کھلے آسمان کے تلے جنگ گزارنے پر مجبور ہیں۔ یو این ایچ آر سی کی جانب سے سنٹرل افریقن ریپبلک میں ہلاکتوں کی تعداد واضح نہیں کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ سنٹرل افریقن ریپبلک وسطی افریقہ میں موجود ایک لینڈ لاکڈ ملک ہے جس کے شمال کی جانب چاڈ، شمال مشرق میں سوڈان، مشرق میں جنوبی سوڈان ، جنوب میں کانگو اور مغرب کی جانب کیمرون واقع ہیں۔ اس ملک کو کسی بھی طرف سے نیپال کی طرح سمندری حدود نہیں ملتی۔