روسی صدر پیوٹن دنیا کیلئے داعش سے بڑا خطرہ ہیں:جان مکین
واشنگٹن(پانا)امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن دنیا کے لئے داعش سے بڑا خطرہ ہیں جبکہ ٹرمپ انتظامیہ پر الیکشن کے نتائج میں رد وبدل کے الزمات معمولی نہیں ہیں۔
بنگلہ دیش سمندری طوفان، روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ تباہ ہوگئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ روس کی امریکی انتخابات میں دخل اندازی کی کوشش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ روس پر فرانسیسی انتخابات پر بھی اثر انداز ہونے کا الزام ہے جس کی وجہ سے روس دنیا کے لئے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے داماد کے روس کے ساتھ مبینہ خفیہ رابطوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔