جو لوگ فیس بک پر یہ 2 کام کرتے ہیں بہت لمبے عرصے تک زندہ رہتے ہیں، سائنسدانوں نے بہت سے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

جو لوگ فیس بک پر یہ 2 کام کرتے ہیں بہت لمبے عرصے تک زندہ رہتے ہیں، سائنسدانوں ...
جو لوگ فیس بک پر یہ 2 کام کرتے ہیں بہت لمبے عرصے تک زندہ رہتے ہیں، سائنسدانوں نے بہت سے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) اگر آپ فیس بک استعمال کرتے ہیں لیکن آپ کے زیادہ فرینڈز نہیں اور آپ کو لائیکس بھی بہت کم ملتے ہیں تو آپ کے لئے بالکل بھی اچھی خبر نہیں ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فیس بک پر بہت کم فرینڈز اور لائیکس رکھنے والوں کی زندگی زیادہ فرینڈز اور لائیکس رکھنے والوں کی نسبت کم ہوتی ہے، جبکہ زیادہ فرینڈز اور لائیکس رکھنے والے نسبتاً طویل عمر پاتے ہیں۔

اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق سائنسی جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع کی گئی ہے، جس کے مطابق فیس بک استعمال کرنے والوں میں یہ ویب سائٹ استعمال نہ کرنے والوں کی نسبت کسی بھی ایک سال کے دوران موت کا خدشہ اوسطاً 12 فیصد کم پایا جاتا ہے۔ اس تحقیق کے لئے تقریباً 40 لاکھ فیس بک صارفین کا مطالعہ چھ ماہ تک کیا گیا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیس بک پر زیادہ فرینڈز رکھنے والے اور زیادہ لائیکس حاصل کرنے والوں کے سماجی رابطے بہتر ہوتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ ان میں میل جول کا رجحان بھی زیادہ پایا جاتا ہے، جو ان کے خوش رہنے اور لمبی زندگی کا سبب بنتا ہے۔ اس تحقیق کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ولیم ہابس کا کہنا تھا کہ بظاہر یوں نظر آتا ہے کہ آن لائن میل جول رکھنا ایک مثبت سرگرمی ہے اگر یہ ایک مناسب حد کے اندر رہے کیونکہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقف صرف کرنے والوں کے نتائج بھی اچھے نہیں نکلتے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے بہتر یہی ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال توازن کے ساتھ کیا جائے، یعنی نہ بہت کم اور نہ بہت زیادہ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -