رمضان نیکیوں کا موسم بہار ،ماہ صیام کا مقصد صرف بھوکا ، پیاسا رہنا نہیں ،تقویٰ اختیار کرتے ہوئے حرام امور سے مکمل اجتناب ضروری ہے:ڈاکٹر تنویر قاسم

رمضان نیکیوں کا موسم بہار ،ماہ صیام کا مقصد صرف بھوکا ، پیاسا رہنا نہیں ...
رمضان نیکیوں کا موسم بہار ،ماہ صیام کا مقصد صرف بھوکا ، پیاسا رہنا نہیں ،تقویٰ اختیار کرتے ہوئے حرام امور سے مکمل اجتناب ضروری ہے:ڈاکٹر تنویر قاسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممتاز اسلامی سکالر پروفیسر ڈاکٹر تنویر قاسم نے کہا ہے کہ  ماہ رمضان کو اللہ تعالی نے نیکیوں کا  موسم بہار بنایا  اور  ایک بار پھر ہمیں اپنی  زندگی میں اسے پانے کی سعادت نصیب کی، لہذا اس ماہ میں ہمیں خلوت و جلوت میں تقویٰ اختیار کرنا چاہئے اور ماہ صیام کی برکات کو سمیٹنے کے لئے اپنے آپ کو عبادات کے لیے کمر کس کر   بخشے ہوئے لوگوں میں شامل کروا نے کی سعی و جدو جہد کرنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان ایسا  مہینہ ہے کہ جس میں  جہنم کے دروازے اچھی طرح بند  اور جنت کے دروازے چوپٹ کھول دیے جاتے ہیں،تیزی سے گذرتے ہوئے ماہ صیام میں ہمیں اپنے معمولات میں واضح تبدیلی لاتے ہوئے سستی و کاہلی اور لہو لعب میں پڑے بغیر ان پاکیزہ بہاروں کو سمیٹنے میں اپنا وقت صرف کریں ۔ڈاکٹر تنویر قاسم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہم  پر روزے اس لیے فرض نہیں کیے کہ ہم بھوکے ، پیاسے اور نقاہت سے چور ہو جائیں ، فرضیت کا مقصد تقوی ہے، لہذا روزوں کے فرض کرنے کا ہدف متقی بنانا ہے،ہمارے ہاں بہت سے روزے دار ایسے بھی ہیں جنہیں روزے سے بھوک پیاس کے علاوہ کچھ نہیں ملتا اور کتنے ہی قیام کرنے والے ایسے ہیں جنہیں قیام کی وجہ سے صرف تھکاوٹ اور بے خوابی ہی میسر آتی ہے ، لہذا قرب الٰہی حاصل کرنے کے لئے محض کھانے پینے جیسے جائز امور ہی نہیں بلکہ ان تمام گناہوں اور برائیوں کو بھی چھوڑنا ضروری ہے  جو ہر حال میں حرام ہیں جیسے کہ جھوٹ بولنا، ظلم کرنا، لوگوں پر زیادتی کرنا، چاہے ان کا تعلق خون، مال اور عزت آبرو کسی بھی چیز سے ہو۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام محمد رسول اللہﷺ  اور آپ کے ا صحابؓ  ماہ صیام کا خاص اہتمام فرماتے تھے، نماز ، تلاوت قرآن اور نوافل کی ادائیگی اور انفاق کے ذریعے اللہ کی خوشنودی کے حصول کیلئے کوشاں رہتے تھے ، آج ہمیں بھی اپنے نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کی روشنی میں اس ماہ مبارک کی ساعتوں یہ مہینہ صبر و برداشت ، ایثار اور تقویٰ اختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔

مزید :

Ramadan News -