صدر نیشنل بینک سعید احمدسے جے آئی ٹی کی 13 گھنٹے تفتیش

صدر نیشنل بینک سعید احمدسے جے آئی ٹی کی 13 گھنٹے تفتیش
صدر نیشنل بینک سعید احمدسے جے آئی ٹی کی 13 گھنٹے تفتیش

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر نیشنل بینک آف پاکستان سعید احمد پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے 13 گھنٹے تک کی طویل تفتیش کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر نیشنل بینک آف پاکستان سعید احمد منگل کے روز پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید احمد سے جے آئی ٹی نے مسلسل 13 گھنٹے تک تفتیش کی جس کے بعد انہیں رات کو 12 بجے کے قریب واپس جانے کی اجازت دی گئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -