مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، برمنگھم میں شہریوں کا انڈین کونسل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، برمنگھم میں شہریوں کا انڈین کونسل ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، برمنگھم میں شہریوں کا انڈین کونسل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف برمنگھم میں بھارتی کونسل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے ون سلوگن ون ٹریک ۔ گو انڈیا گو بیک کے نعرے لگائے اور بھارتی فوج کے ظلم و تشد د کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

بنگلہ دیش سمندری طوفان، روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ تباہ ہوگئے

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند نوجوان برہان وانی شہید کے جانشین سبزوار بٹ سمیت گیارہ کشمیریوں کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد برطانیہ کے شہر برمنگھم میں برٹش کشمیریوں نے بھارتی کونصلیٹ کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ دو گھنٹے تک روزے کی حالت میں مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔اس مظاہرے کا اہتمام تحریک کشمیر برطانیہ نے کیا ہے جبکہ مظاہرے کی قیادت صدرتحریک کشمیر یورپ محمد غالب اور صدر تحریک کشمیر یو کے فہیم کیانی نے کی۔مظاہرین نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر کی جد وجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر یو کے صدر فہیم کیا نی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ریاستی جبر اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکتا کشمیری طلبہ وطالبات آزادی کا علم لے کر اٹھ چکے ہیں، بھارتی آرمی چیف کا حالیہ بیان مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کی شکست کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے، کشمیری نوجوان ایک ہی نعرہ لے کر اٹھے ہیں ، ان کا صرف ایک ہی مطالبہ آزادی کا ہے، بھارتی قبضے کے خلاف ہر فورم پر کشمیری عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں گے۔

احتجاجی مظاہرے میں چار سالہ بچی کے نعروں نے خصوصی توجہ حاصل کی، برطانوی شہریوں نے ننھی بچی کے نعروں کی ویڈیوز بنائیں اور کافی دیر تک معصوم بچی کے نعرے سنے، ننھی کلی نے بھارتی افواج اور مقبوضہ کشمیر میں انڈین قبضے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مزید :

بین الاقوامی -