حلقہ بندیا ں ،الیکشن کمیشن کا ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

حلقہ بندیا ں ،الیکشن کمیشن کا ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع ...
حلقہ بندیا ں ،الیکشن کمیشن کا ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیا ں کالعدم قرار دینے پر سپریم کورٹ سے رجو ع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں ہائیکورٹ کے دائرہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

جیو نیوز کے مطابق8اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ،اس حوالے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہائیکورٹ کے دائرہ کار کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

مزید :

قومی -