علی جہانگیر صدیقی نے امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر چارج سنبھال لیا

علی جہانگیر صدیقی نے امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر چارج سنبھال لیا
علی جہانگیر صدیقی نے امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر چارج سنبھال لیا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)علی جہانگیر صدیقی نے امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر کا چارج سنبھال لیا ہے ، علی جہانگیر کو 8مارچ کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر نامزد کیا گیا تھا اور وہ ایک روز پہلے امریکہ پہنچے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق علی جہانگیر صدیقی معروف کاروباری شخصیت اور بزنس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ان کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کی جانب سے اہم کردار ادا کرنے کادعویٰ بھی کیا جاتاہے ،علی جہانگیر صدیقی اگلے چندہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر یں گے ۔

مزید :

قومی -