کیرولائنا میں خراب موسم کی رپورٹنگ کرتے ہوئے درخت گرنے سے 2صحافی ہلاک

کیرولائنا میں خراب موسم کی رپورٹنگ کرتے ہوئے درخت گرنے سے 2صحافی ہلاک
کیرولائنا میں خراب موسم کی رپورٹنگ کرتے ہوئے درخت گرنے سے 2صحافی ہلاک

  

کیرولائنا(این این آئی)امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں انتہائی خراب موسم کی رپورٹنگ کے دوران 2 صحافی ہلاک ہو گئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ایک درخت جڑ سے اکھڑ کر اس گاڑی پر گر گیا، جس میں یہ دونوں صحافی سوار تھے۔ دونوں کا تعلق ایک مقامی ٹیلی وڑن چینل سے تھا۔ ان میں سے ایک ٹی وی اینکر اور دوسرا ایک فوٹو جرنلسٹ تھا۔درخت گرنے کے باعث گاڑی میں موجود دونوں صحافی شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -