”پہلے انگریزی پھر جاپانی زبان کا کورس کرکے سٹڈی ویزہ اپلائی کیا تو....“پاکستانی نوجوان انجینئر میں کامیابی کے لئے روحانی تڑپ کیسے بیدار ہوئی،آپ بھی جانئے

”پہلے انگریزی پھر جاپانی زبان کا کورس کرکے سٹڈی ویزہ اپلائی کیا ...
”پہلے انگریزی پھر جاپانی زبان کا کورس کرکے سٹڈی ویزہ اپلائی کیا تو....“پاکستانی نوجوان انجینئر میں کامیابی کے لئے روحانی تڑپ کیسے بیدار ہوئی،آپ بھی جانئے

  

لاہور (نظام الدولہ )میں ایک الیکٹریکل انجینئر ہوں ۔پہلے جو جاب کرتا تھا وہ ختم ہوگئی ہے ۔دوماہ بعد نوکری پھر ملی تو وہ بھی تین ماہ بعد چھوٹ گئی۔پھر دوست نے مشورہ دیا کہ مجھے باہر چلے جانا چاہئے ۔پاکستان میں میرا فیوچر نہیں ہے۔میں نے اسکے لئے انگریزی کا مخصوص کورس کیا لیکن ایک پوائنٹ سے میں رہ گیا ۔۔دوبار میں نے ٹرائی کی۔۔اسکے بعد میں نے جاپان میں اسٹڈی ویزہ کے لئے اپلائی کرنا چاہا اور اسکے لئے جاپانی زبان سیکھنا شروع کی ۔ جاپانی زبان سیکھنے کے ایک ماہ بعد معلوم ہوا کہ میں جس سے تیاری کررہا تھا اس کا جاپان میں مسئلہ بن گیا جس کی وجہ سے میرا بھی ویزہ نہیں لگ پارہا ،میرا معاملہ عجیب ہے کہ جدھر بھی جاتا ہوں میرے ساتھ پرابلم ہوجاتی ہے ۔ازراہ کرم مجھے کوئی ایسا وظیفہ تجویز فرمائیں کہ میری راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوجائیں اور میری لائن سیدھی ہوجائے (محمد اسامہ )

جواب ۔آپ کو واقعی بہت سی مشکلات سے گزرنا پڑرہا ہے لیکن دیکھئے اللہ کریم آپ سے کوئی ایسا کام لینا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ کوئی ایسا مقام دینا چاہتے ہیں کہ جو دوسروں کے پاس نہ ہو۔یقینی طور پر آپ کے پاس اب دوسروں سے زیادہ قابلیت ہے اور یہ دور قابل ترین لوگوں کی ڈیمانڈ کا ہی دور ہے ۔آپ باوضو رہنا شروع کریں ۔ کوئی بھی وقت مقرر کرکے استغراللہ کی روزانہ تین تسبیحات کیا کریں ،رب الکریم کے اسمائے مبارکہ یا فتاح یا رزاق کو اوّل آخر درودپاک کے ساتھ گیارہ سو بار پڑھنا شروع کریں،دل میں پڑھیں ۔نمازعشا کے بعد پڑھ لیا کریں ۔تسبیح شروع کرنے سے پہلے دو نفل برائے حاجات لازمی پڑھ لیں ۔اس دوران جو خواب دیکھائی دے،اس کے بارے موجود ہ مسئلہ کا حوالہ دیکر لازمی لکھئے ۔ (اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -