سعودی عرب نے بھارت گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے بھارت گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کردی

  

 ریاض (اے پی پی) سعودی ٖفوڈ اتھارٹی نے بھارت کے 4 اداروں سے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ بھارت سے گوشت کی درآمد پر پابندی بیکٹیریا دریافت ہونے کے باعث لگائی گئی ہے۔ پابندی تا حکم ثانی جاری رہے گی۔ سعودی عرب نے بھارتی اداروں کے ساتھ مل کر اس حوالے سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی فوڈ اتھارٹی نے بھارت میں گوشت کی برآمد کے نگراں اداروں سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

مزید :

کامرس -