سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں تاجروں کی نمائندگی کیلئے عملی اقدامات کریں

سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں تاجروں کی نمائندگی کیلئے عملی اقدامات کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں آئندہ پارلیمنٹ میں تاجروں کو نمائندگی دینے کیلئے عملی اقدامات کریں ، نئی حکومت کے قیام کے بعد مختلف شعبوں اور حکومت کے درمیان روابط کیلئے فوکل پرسنز کی تعیناتی کیلئے پیشگی سوچ بچار کی جائے جس سے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں ملاقات کیلئے آنے والے تاجر وں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نگراں حکومتوں کیلئے اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر نا مساعد حالات کے باوجود ٹیکسز کی ادائیگی کی صورت میں ملکی خزانے میں اپنا بڑا حصہ ڈال رہے ہیں لیکن انہیں او ران کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا ۔

حکومت بیورو کریسی سے ضرور مشاورت کرے لیکن پالیسیوں کی کامیابی کیلئے متعلقہ شعبوں کے نمائندوں کی تجاویز سے بھی آگاہی لی جانی چاہیے ۔ سیاسی جماعتیںآئندہ پارلیمنٹ میں تاجروں کونمائندگی دینے کیلئے بھی عملی اقدامات کریں جسکے انتہائی مثبت بتائج برآمد ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور تاجروں سمیت دیگر شعبوں کے درمیان روابط کیلئے فوکل پرسنز کی تعیناتی ہمارادیرینہ مطالبہ ہے نئی آنے والی حکومت کو اس طرف بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے او ر اس کیلئے پیشگی سوچ بچار کی جائے۔

مزید :

کامرس -