پنجاب میں فصلوں کی کاشت کیلئے 65 ملین ایکڑ فٹ پانی کی طلب

پنجاب میں فصلوں کی کاشت کیلئے 65 ملین ایکڑ فٹ پانی کی طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پنجاب میں فصلوں کی کاشت کے لئے سالانہ 65 ملین ایکڑ فٹ پانی کی طلب ہے جبکہ ہر سال 25فیصد نہری پانی ‘ 30 فیصد پانی نامناسب کھالوں اور 35 فیصدپانی کھیتوں میں ضائع ہو جاتا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ پانی کے ضیاع کے باعث صوبہ میں پانی کی سالانہ دستیابی 45 ملین ایکڑ فٹ تک کم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے ضیاع سے 30تا 60 فیصد کھادیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں پانی قلت کے مسائل کے خاتمہ اور آبپاشی کے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے آبپاشی کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف زراعت کے شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے دیہی معیشت کی ترقی کو بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -