دوسرے روز بھی تیزی‘ انڈیکس کی 5نفسیاتی حدیں بحال

دوسرے روز بھی تیزی‘ انڈیکس کی 5نفسیاتی حدیں بحال

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو زبردست تیزی رہی اور کے ایس100انڈیکس کی42200،42300،42400،42500اور42600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئی،سرمایہ کاری مالیت میں مزید89ارب68کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت13.64فیصدکم جبکہ 65.16فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 42112پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاگیا۔تاہم نگراں وزیراعظم کی نامزدگی اور عام انتخابات کی تیاریاں مکمل ہونے کی خبروں کے بعد حکومتی مالیاتی ادارے،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز اور غیرملکی سرمایہ کاروں توانائی، بینکنگ، فوڈز،سیمنٹ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 42665پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔100 انڈیکس 484.16 وائنٹس اضافے سے 42622.74 پوائنٹس پر بندہوا۔

منگل مجموعی طور پر356کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سے232کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،100کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید98ارب68کروڑ36لاکھ 26ہزار870روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر88کھرب60ارب79کروڑ17لاکھ3ہزار643روپے ہوگئی۔منگل کو12کروڑ3لاکھ1ہزار210شیئرزکا کاروبار ہواجوپیرکی نسبت1کروڑ90لاکھ39ہزار980شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت85.38روپے اضافے سے2250.00روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت75.33روپے اضافے سے2079.00روپے ہوگئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت348.00روپے کمی سے8050.00روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت53.48روپے کمی سے1025.00روپے ہوگئی۔منگل کو ٹی آرجی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں ایک کروڑ13لاکھ56ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت73پیسے اضافے سے27.40روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں99لاکھ91ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت1.67روپے اضافے سے37.67روپے پر بندہوئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس286.11پوائنٹس اضافے سے20893.03پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس855.50پوائنٹس اضافے سے72323.80پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس348.33پوائنٹس اضافے سے 31181.44پوائنٹس پر بندہوا۔

مزید :

کامرس -