نجی ٹی وی سے نشر کئے جانے والے کامیاب سوپ’’ناگن‘‘ کا کیمرہ کلوز

نجی ٹی وی سے نشر کئے جانے والے کامیاب سوپ’’ناگن‘‘ کا کیمرہ کلوز
نجی ٹی وی سے نشر کئے جانے والے کامیاب سوپ’’ناگن‘‘ کا کیمرہ کلوز

  

لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی سے نشر کئے جانے والے کامیاب سوپ’’ناگن‘‘ کا کیمرہ کلوز ہوگیاہے۔گزشتہ روز اس کی آخری قسط کی ریکارڈنگ کی گئی جس میں جاناں ملک اور شین جاوید سمیت دیگر فنکاروں نے حصہ لیا۔اس ڈرامے میں ویسے تو بہت سے فنکاروں نے کام کیا تھا لیکن عمران احمد کو داجی کا اہم ترین کردار کرنے کا موقع ملا جس میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی گئی۔شاہ بلال کی ڈائریکشن میں بنائے جانے والے اس ڈرامے کو ناظرین نے بہت پسند کیا تھا۔اس بارے میں شین جاوید اور جاناں ملک کا کہنا ہے کہ"ناگن" میں کام کرنا ایک بالکل مختلف طرح کا تجربہ تھا۔سب سے اہم بات یہ ہے پاکستان میں ایسے موضوعات پر کم ڈرامے بنائے جاتے ہیں لیکن’’ناگن‘‘ نے پہلے دن سے ہی مقبولیت حاصل کرلی تھی۔اس ڈرامہ کے رائٹر محمد افتخار افی ہیں۔

مزید :

کلچر -