ایمن خان اور عفان وحید کو عید کی ٹیلی فلم’’کھانا خود گرم کرو‘‘ میں کاسٹ

ایمن خان اور عفان وحید کو عید کی ٹیلی فلم’’کھانا خود گرم کرو‘‘ میں کاسٹ
ایمن خان اور عفان وحید کو عید کی ٹیلی فلم’’کھانا خود گرم کرو‘‘ میں کاسٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)عفان وحید اور ایمن خان کی ڈرامہ سیریل’’بے دردی‘‘ ان دنوں نشر کیا جارہا ہے جس کا شمار مقبول ترین سیریلز میں ہوتا ہے۔اس سیریل میں عفان وحید نے ایڈز کے مریض کا کردار کیا ہے جس کی شادی ایمن خان سے کردی جاتی جو اس بیماری بارے لاعلم ہے۔ڈرامے کے ساتھ ساتھ دونوں فنکاروں کی جوڑی کو بھی بہت پسند کیا گیا ہے اور شاید اسی وجہ سے اب ان دونوں کو ایک اور ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا ہے جو عیدالفطر پر نشر کیا جائے گا۔فلم فیکٹری کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کاشف سلیم نے ایمن خان اور عفان وحید کو عید کی ٹیلی فلم’’کھانا خود گرم کرو‘‘ میں کاسٹ کیا جس کی ریکارڈنگ جاری ہے۔

اس ڈرامے کی کہانی فائزہ افتخار نے تحریر کی ہے جس میں نادیہ خان اور سلیم معراج نے بھی اہم کردار کئے ہیں۔ٹیلی فلم میں میاں بیوی کے درمیان پیدا ہونے والی بعض غلط فہمیوں بارے بتایا گیا ہے۔اس بارے میں عفان وحید نے کہا کہ فائزہ افتخار نے بہت اچھا سکرپٹ تحریر کیا ہے جس میں مردوں کو سپورٹ کیا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سب انسان برابر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس ٹیلی فلم میں کام کرکے بہت اچھا لگا۔

مزید :

کلچر -