ایمانداری سے کام کر یں تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی،سہراب افگن

ایمانداری سے کام کر یں تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی،سہراب افگن
ایمانداری سے کام کر یں تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی،سہراب افگن

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار اور دائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کو بھی کوبھارتی انڈسڑی جیساآباد دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی کسی بھی شعبے میں اگر محنت اور ایمانداری سے کام کر یں تو ان کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی اور میری یہ دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسڑی بھی بھارت کی فلم انڈسڑی جیسی شاد آباد ہوجائے مگر اس کیلئے ہمیں سب سے زیادہ سر مایہ کار کی ضرورت ہے جس کے لئے شوبز سے وابستہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا ۔ سہراب افگن نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو سٹوڈیوز کی ویرانیاں ختم ہو سکتی ہیں میں باتیں نہیں بلکہ انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم بھی اس انڈسٹری کی ویرانی کو ختم کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں اور اس لئے میں نے بھی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کلچر -