مہوش حیات کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر

مہوش حیات کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فنکارسوشل میڈیا پر اکثر بچپن کی یادیں شیئر کرتے رہتے ہیں ایسے ہی اداکارہ مہوش حیات کی بچپن کی تصویر منظر عام پر آئی جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔مہوش حیات نے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سمندر کنارے راجھستانی لباس پہنے کھڑی ہیں۔مہوش نے لکھا ہے کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ 6 برس کی تھیں اور انہوں نے پہلی دفعہ ایک چوئنگم کے اشتہار کے لئے کام کیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ یہ زندگی کا وہ لمحہ تھا جہاں سے آگے کا سفر شروع ہوا جس کے بارے میں وہ تھوڑا بہت جانتی تھیں۔

مزید :

کلچر -