فلم ’’پیدائشی غنڈہ‘‘ کا سکرپٹ یوسف راہی لکھیں گے

فلم ’’پیدائشی غنڈہ‘‘ کا سکرپٹ یوسف راہی لکھیں گے

  

لاہور(فلم رپورٹر) فلمساز شہبازاکرم اوراقبال ملک کی زیرتکمیل پنجابی فلم ’’پیدائشی غنڈہ‘‘ کا سکرپٹ یوسف راہی لکھیں گے۔ جس کے نمایاں فنکاروں میں جانو، علیشاہ، انیلہ آغا،مشی بٹ، ہمایوں گل، رسیلا، نیناں شہزادی ، سوہا علی خان شامل ہے۔ فلمساز شہباز اکرم نے بتایا کہ فلم کی آدھی سے زیادہ عکسبندی ہوچکی ہے جبکہ اس کا آخری سپیل ہدایتکار شہزاد حیدر کی وفات کے باعث رہ گیا تھا جس کومکمل کرنے کیلئے رائٹر یوسف راہی کی خدمات لی گئیں جو ان دنوں سکرپٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -