نعت خواں سدرہ اشتیاق کی ماہِ رمضان میں مصروفیات بڑھ گئیں
لاہور( فلم رپورٹر) معروف نعت خواں سدرہ اشتیاق کی ماہِ رمضان کی مناسبت سے مختلف چینلز پر مصروفیات میں اضافہ ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سدرہ اشتیاق نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نعت خوانی کا بچپن سے ہی شوق تھا، 15 سال کی عمر میں سکول کی طرف سے نعتیں پڑھنے کا موقع ملا، شرکاء اور مہمان خصوصی کی طرف سے دی گئی پیار محبت اور نقد انعام نے میرے حوصلے کو مزید بلند کیا جس بنا پر میں نے باقاعدگی کے ساتھ اس فیلڈ میں قدم رکھا انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے چھوٹی عمر میں بے حد پذیرائی ملی، یہ سب میرے سننے والوں اور والدین کی دعا وں کی بدولت ہے۔