اداکارہ اقرا عزیز اور ٹیلنٹ ایجنسی کے سی ای اوفہد حسین کے درمیان صلح

اداکارہ اقرا عزیز اور ٹیلنٹ ایجنسی کے سی ای اوفہد حسین کے درمیان صلح
اداکارہ اقرا عزیز اور ٹیلنٹ ایجنسی کے سی ای اوفہد حسین کے درمیان صلح

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اقرا عزیز اور ٹیلنٹ ایجنسی کے سی ای اوفہد حسین کے درمیان صلح ہوگئی ہے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا ۔ چند روز پہلے فہد حسین نے الزام لگایا تھا کہ اقراعزیز نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسری کمپنی کے ساتھ کام کیا ہے جس کے بعد انہوں نے لیگل نوٹس بھی بجھوایا تھا لیکن مشترکہ دوستوں نے اب ان کے درمیان صلح کرادی ہے۔صلح کے بعد دونوں نے وڈیو بھی جاری کی ہے۔دونوں کا کہنا ہے کہ ہمارے درمیان سب کچھ مس انڈر سٹینڈنگ کی وجہ سے ہوا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ہمیں اس بات کا احساس ہوا اور ہم نے غلط فہمی دور کرتے ہوئے ایک دوسرے کو گلے لگالیا۔

مزید :

کلچر -