جدید چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے فورس کی پیشہ ورانہ تربیت ضروری ہے : آئی جی پنجاب

جدید چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے فورس کی پیشہ ورانہ تربیت ضروری ہے : آئی جی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ جدیدچیلنجز کا سامنا کرنے اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق فورس کی پیشہ ورانہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے تمام دستیا ب وسائل بروئے کار لا کر اقدامات کئے جائیں اور زیر تربیت اہلکاروں کی ذہنی و جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھرپور توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ اور آر پی او شیخوپورہ ریجن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یٰسین ، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ فیاض احمد، آرپی او شیخوپورہ ریجن ذوالفقار حمیداور ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب سہیل اختر سکھیرا سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ آئی جی پنجاب نے نئے تعمیر شدہ آڈیٹوریم، فوڈ کورٹ اوراصطبل کا افتتاح کیا۔ جدید سہولیات سے مزین آڈیٹوریم میں 700 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ پنجاب پولیس کا سب سے بڑا آڈیٹوریم ہے۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) عارف نواز خان نے آرپی او شیخوپورہ ریجن کے نئے دفتر کی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔ذوالفقار حمید نے آئی جی پنجا ب کو نئی تعمیر شدہ عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کروانے کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریجن میں مرکزی مقام پر واقع ہونے کی وجہ سے تینوں اضلاع کے عوام با آسانی اپنے مسائل کے حل کے لئے آر پی او سے رابطہ کر سکیں گے۔ نئی عمارت میں آر پی او آفس ، ایس پی آر آئی بی آفس ، کانفرنس روم ، کنٹرول روم اور آفیسر ز لاؤنج سمیت تمام ایگزیکٹو برانچز کے دفاتر شامل ہیں اور اسکی تعمیر کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -