عباس عرف باسو موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت دو ملزم گرفتار

عباس عرف باسو موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت دو ملزم گرفتار

  

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) فیکٹری ایریا پولیس نے عباس عرف باسو موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتارکر کے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کے دوران باسو موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ملزمان راشد اور عباس عرف باسو کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے2 موٹر سائیکل،2 پسٹل، 9 گولیاں اور 4 موبائل فون برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں کینٹ پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید :

علاقائی -