ضلع کچہری میں فائرنگ سے قتل، مقدمہ درج
لا ہور (کر ائم رپو رٹر) گزشتہ روز ضلع کچہری میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اسلم عرف اچھا کے قتل کا مقدمہ تھانہ لوئر مال میں رضا خان ، آصف عرف آصو اور اسلم عرف چھچھو کے خلاف مقتول کے بھانجے شفیع محمد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا جس میں قتل کے علاوہ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ مرکزی ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔