ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی مختلف رمضان بازاروں میں ٹریفک آگاہی مہم

ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی مختلف رمضان بازاروں میں ٹریفک آگاہی مہم

  

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹی آرایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی معاو نت سے شہر کے مختلف رمضان بازاروں میں ٹریفک آگاہی مہم جاری رکھی۔ آگاہی مہم میں ٹی آرایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، ٹریفک ایجوکیشن ٹیم اور اٹلس ہنڈا کے تسیلم شجاع سمیت سینکڑوں شہریوں نے حصہ لیا۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہر کے مختلف رمضان بازاروں میں شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں ایجوکیٹ کیا۔بعدازاں شہریوں میں تحائف اور ٹریفک آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -