پاکستان میں اب عالمی معیار کی فلمیں بن رہی ہیں،ماہ نور

پاکستان میں اب عالمی معیار کی فلمیں بن رہی ہیں،ماہ نور
پاکستان میں اب عالمی معیار کی فلمیں بن رہی ہیں،ماہ نور

  

لاہور (فلم رپورٹر)فلم ٹی وی اور سٹیج کی نامور اداکارہ ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نور نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب عالمی معیار کی فلمیں بن رہی ہیں جنہیں دیگر ممالک میں بھی ریلیز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فن اور فنکار سے محبت کرنے والے ہیں۔میں ساری دنیا گھوم چکی ہوں مگر جو پیار اورعزت ہمارے عوام اپنے فنکار کوریتے ہیں، وہ کوئی دوسری اقوام ہر گز نہیں دیتی۔بحیثیت پاکستانی ہمیں اس پر فخر ہوناچاہئے۔ ماہ نور نے کہاکہ فن اور فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔فنکار کو جدھر بھی اچھا کام کرنے کو ملتا ہے وہ ادھر کا رخ کرلیتا ہے۔ماہ نور نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو کام کی کمی نہیں۔انہوں نے کہاکہ اب فلم انڈسٹری لالی ووڈکے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے جو انڈسٹری کی بقا کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

مزید :

کلچر -