ڈمپر اور وین میں تصادم ایک شخص ہلاک،ایک زخمی

ڈمپر اور وین میں تصادم ایک شخص ہلاک،ایک زخمی

  

کاہنہ(نامہ نگار) ڈمپر اور وین میں تصادم ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے سبزی منڈی کے قریب کوکا کولا فیکٹری کی سپلائی وین اور مٹی والے ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں پک اپ وین کا ڈرائیور عقیل احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ایک شخص محمداختر شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال پہنچا دیا۔ کاہنہ پولیس نے ڈمپر کو قبضہ میں لے کر اس کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیاہے۔

مزید :

علاقائی -