اداکارہ نمرہ خان کا مزید فلموں میں کام سے انکار

اداکارہ نمرہ خان کا مزید فلموں میں کام سے انکار
اداکارہ نمرہ خان کا مزید فلموں میں کام سے انکار

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ نمرہ خان مزید فلموں میں کام کے لئے تیار نہیں ہیں۔نمرہ خان نے کہا کہ مجھے فلموں میں کام کی آفرز تو بہت ہیں لیکن ابھی میں کسی فلم میں کام نہیں کروں گی کیونکہ میں نہیں سمجھتی کہ جس طرح کی فلمیں بن رہی ہیں ان میں مجھے کام کرنا چاہیئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پہلی فلم "بلائنڈ لو" کا تجربہ بہت اچھا رہا اور میں نے اس پراجیکٹ سے بہت کچھ سیکھا،مجھے اس بات کا پچھتاوا بھی نہیں ہے کہ فلم نے زیادہ بزنس نہیں کیا۔نمرہ خان نے مزید کہا کہ خود کو مکمل طور پر تیار کرنے کے بعد ہی بڑی سکرین پر کام کروں گی۔

مزید :

کلچر -